پاکستان
10 مئی ، 2013

لاہور:چارحلقوں کا پولنگ سامان تاحال پر یزائیڈنگ افسران پہنچایانہ جا سکا

 لاہور:چارحلقوں کا پولنگ سامان تاحال پر یزائیڈنگ افسران پہنچایانہ جا سکا

لاہور… لاہور میں قومی اسمبلی کے چارحلقوں کا پولنگ سامان ابھی تک پریزائڈنگ افسروں کونہیں پہنچایا جا سکا ،سامان نہ ملنے سے خواتین افسران زیادہ پریشان نظر آئیں۔11 مئی کو انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کا سامان بھجوا دیا گیا تاہم لاہور میں قومی اسمبلی کے چار حلقوں کے پریزائیڈنگ افسروں تک یہ سامان ابھی تک نہیں پہنچا ،پریزائیڈنگ افسروں کا کہنا ہے کہ وہ صبح آٹھ بجے سے اپنے دفاتر میں موجود ہیں لیکن اب تک نہ تو سامان پہنچا نہ ہی سامان دینے والے،ان پریزائیڈنگ افسروں میں خواتین بھی شامل ہیں ،ایک خاتون ایسی بھی نظر آئیں کہ ایک طرف ان کی صحت بھاری ذمہ داریوں کی اجازت نہیں دے رہی تو دوسری جانب مناسب سہولتوں کی عدم فراہمی بھی پریشانی میں اضافے کا سبب بن ہوئی ہے۔

مزید خبریں :