18 جنوری ، 2012
یانگون… میانمار کی اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی نے ضمنی انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے اپنا نام رجسٹرڈ کردیا۔ ملٹری کے زیراثر چلنے والے ملک میانمار میں تبدیلی کا نشان لیے اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی نے ضمنی انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے اپنا نام رجسٹرڈ کردیا۔ ضمنی انتخابات یکم اپریل سے ہورہے ہیں ، جو پارلے مانی انتخابات کی نشست کی جانب اہم قدم ہے۔ نوبل انعام یافتہ سوچی کو گھر میں نظر بند رکھنے کے بعد سال 2010 میں رہا کیا گیا تھا۔