پاکستان
10 مئی ، 2013

ووٹ نہ ڈالنا دین داری کا تقاضا نہیں ،مفتی تقی عثمانی،مفتی محمد شفیع

ووٹ نہ ڈالنا دین داری کا تقاضا نہیں ،مفتی تقی عثمانی،مفتی محمد شفیع

کراچی…علمائے دین اور مفتیان شریعت کا کہنا ہے کہ ووٹ ایک شہادت اور امانت ہے ،ووٹ نہ ڈالنا دین داری کا تقاضا نہیں ،مفتی اعظم مولانا مفتی محمد شفیع کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ووٹ کی شرعی حیثیت کم از کم ایک شہادت کی ہے جس کا چھپانا حرام ہے،اس میں جھوٹ بولنا حرام اور اس کا معاوضہ لینا بھی حرام ہے، ووٹ کے ذریعے جو نمائندہ اسمبلی میں پہنچے گا وہ جتنے اچھے برے اقدامات کرے گا اس کی ذمہ داری ووٹر پر ہوگی۔مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ووٹ کا صحیح استعمال ہر مسلمان پر فرض ہے، انتخابات صرف دنیاوی معاملہ نہیں ، صرف دوستی،تعلقات یا برادری کی بنیاد پر ووٹ کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، ووٹ ایک شہادت ہے جسے دیانت داری کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

مزید خبریں :