10 مئی ، 2013
پشاور … پشاور چارسدہ اور نوشہرہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، جس کے تحت ڈبل سواری، پولنگ اسٹیشن کے قریب غیر متعلقہ شخص کی موجودگی، ہوائی فائرنگ اور افغان مہاجرین کے شہرمیں داخلے پر پابندی ہوگی۔ کمشنر پشاور ڈویژن صاحبزادہ محمد انیس نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ پشاور چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت ڈبل سواری پولنگ اسٹیشن کے قریب غیر متعلقہ شخص کی موجودگی اور افغان مہاجرین کی شہر میں داخلہ پر 3 دن کی پابندی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔