10 مئی ، 2013
لوئر دیر … لوئر دیر میں جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی نے خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی کا معاہدہ کرلیا، صوبائی وزیر اطلاعات نے الیکشن کمیشن پاکستان کو واقعے کی شکایت بھجوادی ۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے حلقہ پی کے 94 میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی کا معاہدہ کرلیا گیا، یہ معاہدہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو حلقے میں ووٹ ڈالنے نہ دیا جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات مسرت قدیم کا کہنا ہے کہ خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی کے معاہدے کی شکایت الیکشن کمیشن پاکستان کو بھجوادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا جرم ہے۔