08 مارچ ، 2012
سڈنی … آسٹریلیا کے بچوں کو یہ نہیں معلوم کہ کاٹن کے موزے کس چیزسے بنتے ہیں اور وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ دہی کیسے نکالا جاتا ہے۔آسٹریلین کونسل برائے تعلیمی تحقیق کے سروے کے مطابق چھٹی جماعت سے دسویں جماعت کے1000 بچوں سے کھانے کے اشیا اور فارمنگ کو حوالے سے کئی باتیں پوچھی گئیں۔ان بچوں میں سے75 فیصد کا خیال تھا کہ کاٹن کے موزے جانوروں کی کھال سے بنائے جاتے ہیں۔27 فیصد بچوں نے کہا کہ دہی درختوں سے نکالاجاتا ہے۔ان بچوں کی کثیر تعداد کا کہنا تھا کہ پاستا جانوروں سے بنایا جاتا ہے۔تاہم بچے یہ بات جانتے تھے کہ آلو کے چپس کیسے بنائے جاتے ہیں اور کافی کہاں سے آتی ہے۔