پاکستان
11 مئی ، 2013

ووٹرز نے ثابت کردیا عوام جمہوریت پسند ہیں،گورنر کے پی کے

ووٹرز نے ثابت کردیا عوام جمہوریت پسند ہیں،گورنر کے پی کے

پشاور…گورنر خیبر پختون خوا انجینئر شوکت اللہ نے کہا کہ پشاور سمیت قبائلی علاقوں اور صوبے بھر میں ووٹرز نے جوش و خروش کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ وطن سے محبت اور مستحکم جمہوریت چاہتے ہیں۔ گورنر انجینئر شوکت اللہ نے این اے و ن کیلئے میونسپل انٹر کالج فار گرلز میں قائم پو لنگ اسٹیشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گورنر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قبائلی علاقوں اور خیبر پختون خوا میں رائے دہندگان نے پر امن انداز میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

مزید خبریں :