12 مئی ، 2013
اٹک…این اے57 کاتاخیرکاشکار این اے 57 اٹک کا انتخابی نتیجہ تاحال تاخیر کا شکار ہے ، تاخیر کی وجہ یہ بتائی گئی کہ ایک پریزائیڈنگ افسر ووٹوں کا تھیلا گھر لے جاکر سو گیا ہے۔ این اے 57 اٹک کے حتمی نتائج مرتب کرنے کا مرحلہ ابھی جاری ہے تاخیر کی وجہ یہ بتائی گئی کہ ایک پریزائیڈنگ افسر بیلٹ پیپرز کا تھیلا گھر لے جاکر سو گئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے حکم پر پولیس نے پریزائیڈنگ افسر کو گھر سے گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی عدالت میں پیش کردیا۔این اے 57 اٹک سے مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب ، تحریک انصاف کے ملک امین اسلم اور آزاد امیدوار میجر ریٹائرڈ طاہر صادق میدان میں ہیں۔