دنیا
12 مئی ، 2013

نواز شریف وزیر اعظم بنے تو تعلقات میں بہتری کا امکان ہے،سلمان خورشید

نواز شریف وزیر اعظم بنے تو تعلقات میں بہتری کا امکان ہے،سلمان خورشید

احمد آباد…بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم بنے تو پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا امکان ہے ۔بھارتی ریاست گجرات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نئی حکومت بننے جارہی ہے اور امید ہے نواز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات جاری رہیں گے۔سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے جن اچھے اقدامات کا ذکر کیا تھا بھارت ان پر مثبت رد عمل دے گا۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی نواز شریف حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات رہے ہیں اور اگر نواز شریف نے حکومت بنائی تو من موہن سنگھ انھیں مبارک باد کا پیغام بھیجیں گے۔

مزید خبریں :