پاکستان
13 مئی ، 2013

الطاف حسین نے پاکستان توڑنے کی دھمکی دی ہے،شیریں مزاری

الطاف حسین نے پاکستان توڑنے کی دھمکی دی ہے،شیریں مزاری

کراچی…تحریک انصاف نے الطاف حسین کے کراچی اور حیدر آباد کو الگ کرنے سے متعلق بیان کو پاکستان توڑنے کی دھمکی قرار دیا ہے اور سپریم کورٹ سے اس پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایک بیان میں کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان توڑنے کا بیان دے کر آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر الطاف حسین پاکستان توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں جو تشویشناک ہے ، برطانیہ کے ایک شہری کا یہ بیان دونوں ممالک کے درمیان سفارتی آداب کے بھی منافی ہے۔

مزید خبریں :