13 مئی ، 2013
سیالکوٹ…پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پنجاب کے حوالے خاص رویئے پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔سیالکوٹ میں حلقہ این اے 110 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار کے والد مرحوم سابق تحصیل ناظم امتیاز الدین ڈار کی فاتحہ کے بعد جناح ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ این اے 110 کے نتائج کی مذمت کرتے ہیں لاہور اور کراچی میں سول سوسائٹی دھاندلی کے خلاف نکل آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان اور لاہور میں ن لیگ کے کارکنان نے خواتین کے پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے عمل کو متاثر کیا اور ہم جلد وائٹ پیپر جاری کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ نواز لیگ سے اتحاد نہیں کریں گے بلکہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔