13 مئی ، 2013
لاہور…اگلے ماہ ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات اسکاٹ لینڈکے لیئے روانہ ہوگی، زرائع کے مطابق کپتان مصباح الحق سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے سینٹرل کانٹریکٹ پر بھی دستخط کردئے ہیں،مصباح الحق کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم پیر اور منگل کی درمیانی شب براستہ دبئی اسکاٹ لینڈ کے لیئے روانہ ہوگی۔جہاں وہ چیمپینز ٹرافی سے پہلے اسکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کھیلے گی،روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے چیئرمین پی سی بی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ملاقات کی ،جس کے بعد چیمپئینز ٹرافی کے لیئے منتخب ٹیم کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا،زرائع کے مطابق کپتان مصباح الحق سمیت کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے، بیرون ملک روانگی کی وجہ سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنریکٹ پہلے دیئے گئے۔