13 مئی ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف سے شکست کھانے والے مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نے نتائج کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ماضی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملے اس کے باوجود شکست حیران کن ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں جے یو آئی کے رہنما حاجی غلام علی نے کہا کہ مرکز میں مسلم لیگ ن کے ساتھ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف محاذ آرائی کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے لئے کوشش دوسری جماعتوں کے ساتھ جے یو آئی کا بھی حق ہے۔ این اے ون سے شکست کھانے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار افغانی نے نتائج کو بوگس قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو انتخابی مہم چلانے نہیں دیا گیا۔