پاکستان
13 مئی ، 2013

کراچی کے عوام کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، محمد حسین محنتی

 کراچی کے عوام کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، محمد حسین محنتی

کراچی…امیر جماعت اسلامی محمد حسین محنتی نے پورے کراچی کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی محمد حسین محنتی محمد حسین محنتی کا کہناہے کہ کراچی کی عوام کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، صبح 8 بجے تک پولنگ اسٹیشنوں پرنہ عملہ پہنچا اور نہ ہی سامان اور جہاں پولنگ شروع ہوئی، وہاں ایم کیوایم کے لوگوں نے اسٹیشن کو ہائی جیک کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 11 مئی کو کراچی اور حیدر آباد سے انتخابات کا بائیکاٹ کیا، کیونکہ 10 تاریخ کو پولنگ اسٹیشنون کو تبدیل کیا گیا، ایم کیوایم نے راتوں رات انتخابی نتائج تبدیل کئے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ کسی انتخابی نتائج کے اعلان نہ کیا جائے بلکہ جلد از جلد ہر پولنگ بوتھ پر فوج کی موجودگی پر دوبارہ انتخابات کرائیں جائیں ۔

مزید خبریں :