13 مئی ، 2013
پشاور…خیبر ایجنسی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 2سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے۔خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ ملاگوری میں محمد رحیم نامی شخص کی کچی مکان کی چھت اچانک گر گئی۔ جس سے ان کی 2سالہ بھی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کیا گیا۔