13 مئی ، 2013
کراچی…سندھ میں حکومت سازی سے متعلق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی سندھ کے اہم رہنماوٴں کا اجلاس بلاول ہاوٴس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے زیر صدارت پیپلزپارٹی سندھ کے اہم رہنماوں کا بلاول ہاوس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سید قائم علی شاہ، آغا سراج درانی، خورشید شاہ، نوید قمر اور ایاز سومرو ، فریال تالپور، مراد علی شاہ اور تاج حیدر بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال اور سندھ میں حکومت سازی پر غور کیا گیا۔ سندھ میں حکومت سازی کے دوران ایم کیوایم کو بھی ساتھ لے کر چلنے پر اتفاق ۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے فیصلہ پارٹی رہنماوں سے مزید مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے سیئنر رہنماوٴں کا اجلاس کل دوبارہ بلاول ہاوس میں ہوگا۔