پاکستان
13 مئی ، 2013

اے این پی نے انتخاب نتائج تسلیم کرلئے

اے این پی نے انتخاب نتائج تسلیم کرلئے

اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی نتائج تسلیم کر تے ہوئے کہا ہے کہ اکثریت حاصل کرنے والی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔عوامی نیشنل پارٹی کے تھنک ٹینک کااجلاس اسفند یار ولی خان کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں انتخابی عمل اور نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اکثریت حاصل کرنے والی سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انتخابی مہم کے دوران اے این پی کے امیدواروں پر 31 حملے کیے گئے تاہم دھمکیوں اور حملوں کے باوجود کارکنوں نے منظم مہم چلائی۔ اجلاس میں 16 مئی کو اے این پی کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مزید خبریں :