پاکستان
13 مئی ، 2013

ملک کا سرکاری پاور سسٹم کرپٹ ہے ،نگراں وفاقی وزیر

ملک کا سرکاری پاور سسٹم کرپٹ ہے ،نگراں وفاقی وزیر

اسلام آباد…نگراں وفاقی وزیر پانی وبجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے ایک بار پھر ملک کے سرکاری پاور سسٹم کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کو 100روپے کی بجلی دیں تو پچاس روپے واپس دیتی ہیں ، سرکاری تھرمل پاور کمپنیز تیل چوری کرتی ہیں۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی نے فورمانائٹس الومینائی ایسوسی ایشن اسلام آباد چیپٹر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگی بجلی پیدا کر کے صارفین کو سستی دی جاتی ہے اس طرح سسٹم نہیں چل سکتا ، انہوں نے کہا کہ کرپٹ پاور سسٹم نے پی ایس او ، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیز کو ڈیفالٹ ہونے پر مجبور کر دیا ، وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے نجی پاور کمپنیز کے اربو ں روپے ادا کرنے ہیں ، ان حالات میں کون سرمایہ کاری کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چھوٹے پن بجلی منصوبوں پر بھی کام کرنا چاہیے جن سے آئندہ پانچ سال میں 6000میگاواٹ بجلی مل سکتی ہے ،تھرمل پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی بجائے درآمدی کوئلے پر منتقل کیا جانا چاہیے جس بجلی کی پیداواری قیمت 50فیصد تک نیچے آسکتی ہے۔

مزید خبریں :