پاکستان
13 مئی ، 2013

دھاندلی کے باعث ہارا ،دوبارہ گنتی کیلئے رجوع کرونگا، خواجہ حسان

دھاندلی کے باعث ہارا ،دوبارہ گنتی کیلئے رجوع کرونگا، خواجہ حسان

لاہور…لاہور کے قومی حلقے این اے 126 سے ہارنے والے مسلم لیگ ن کے واحد امیدوار خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ ان کے حلقے میں دھاندلی ہوئی ،دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرینگے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان نے کہا کہ لاہور میں تحریک انصاف کے عمران خان 84 ہزار ووٹ لے سکے ، ان کے مدمقابل شفقت محمود کیسے 96 ہزار لے گئے ،انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق پر کسی صورت ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا ،خواجہ حسان نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی خواتین پولنگ اسٹیشنوں میں انتخابی مہم چلاتی رہیں ،پیپلزپارٹی کا ایک کارکن مہریں لگاتے پکڑا گیا ،مگر دو گھنٹے بعد پولیس نے چھوڑ دیا ۔

مزید خبریں :