دنیا
08 مارچ ، 2012

رشوت اسکینڈل :بھارت نے اسرائیلی فرم پر دس سالہ پابندی لگادی

 رشوت اسکینڈل :بھارت نے اسرائیلی فرم پر دس سالہ پابندی لگادی

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…بھارت میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی پر دس برس کی پابندی پراسرائیل حیران اور پریشان ہو گیا،بھارت نے 2009کے رشوت اسکینڈل میں چھ فرموں پر دس برس کے لئے پابندی عائد کردی،امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ نے خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے اسرائیل کی سرفہرست اسلحہ بنانے والی فرم اسرائیل ملٹری انڈسٹریز لمیٹڈکو دس سال کے لئے بلیک لسٹ کردیا۔بھارتی وزارت دفاع کی اسرئیلی فرم پر دس سال کے پابندی کے فیصلے پر اسرائیل ششدر اور پریشان ہو گیا ہے۔بھارت نے اپنے ملک کے علاوہ سوئٹزر لینڈ،روس اور سنگاپور کی پانچ فرموں کو بلیک لسٹ کیا ہے ۔ بھارت نے ان فرمو ں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے معاہدہ حاصل کرنے کے لئے بھارتی اہلکار کو رشوت دی۔اسرائیلی وزارت دفاع نے بھارتی الزامات کے خلاف اپنی فرم کے موقف کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ بھارتی پابندی کا جواب دینے کیلئے وہ فرم سے مشاورت کرے گا۔اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے لئے بھارت ایک اہم ترین مارکیٹ ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق2009میں رشوت اسکینڈل میں ملوث ہونے پر بھارت نے چھ فرموں پر دس برس کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔بھارت نے اپنی دو فرموں پر بھی پابندی عائد کی ہے،ان فرموں پر پابندی سی بی آئی کی طرف سے ٹھو س ثبوت فراہم کرنے بعد بھارتی وزارت دفاع نے عائد کی۔بھارت نے 2009میں سات فرموں سے1.5ارب ڈالر کا معاہدے کو اس وقت روک دیا تھا جب پولیس نے وزارت دفاع کے اہم عہدے دار کو ان فرموں سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

مزید خبریں :