پاکستان
15 مئی ، 2013

عمران خان این اے 56 راولپنڈی کی نشست برقرار رکھیں گے

عمران خان این اے 56 راولپنڈی کی نشست برقرار رکھیں گے

لاہور … ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے این اے 56 راولپنڈی کی نشست برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ این اے 1 پشاور اور این اے 71 میانوالی کی آبائی نشست چھوڑ دیں گے۔ عمران خان عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے، ان میں این اے 1 پشاور، این اے 71 میانوالی اور این اے 56 راولپنڈی کے حلقے شامل ہیں جبکہ این اے 122 لاہور کی نشست پر عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں :