پاکستان
15 مئی ، 2013

کوٹ لکھپت جیل میں عملے تشدد کیخلاف قیدیوں کی بھوک ہڑتال

لاہور … لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں عملے کے مبینہ تشدد کے خلاف قیدیوں نیبھوک ہڑتال کر دی اور جیل انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔9 گھنٹے بعدمذاکرات کے بعدقیدیوں نے ہڑتال ختم کر دی۔ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے قیدیوں نے عملے کے مبینہ ناروا سلوک اورتشدد کیخلاف ہنگامہ کیا اوربھوک ہڑتال کر دی،قیدیوں نے اس موقع پرنعرے بازی بھی کی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ جیل عملہ مشقت کے لئے قیدیوں کو علی الصبح جگا دیتاہے، انکار پرنہ صرف انہیں بیرک سے نہیں نکالا جاتابلکہ ان کی ملاقات بھی نہیں کرائی جاتی۔ جیل انتظامیہ نے تصادم کے خطرے کے پیشِ نظرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی، بعدمیں مذاکرات کے بعد قیدیوں نے بھوک ہڑتال ختم کر دی۔

مزید خبریں :