15 مئی ، 2013
فیصل آباد … پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سرکاری مشنری کا استعمال کر کے انتخابات میں تاریخی دندھالی کی ہے۔ راجا ریاض فیصل آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے ہارنے والے امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بغیر کسی مطالبہ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا اور اس اضافی وقت میں ہی پولنگ عملے نے شیر پر مہریں لگوائی۔ انہوں نے کہا کہ صرف 3 ماہ پہلے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیلٹ پیپر پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کروائی جائے۔