15 مئی ، 2013
کراچی …کراچی میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے تحت کراچی میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ تحریک انصاف کے تحت ایکسپو سینٹر کے سامنے دھرنے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کراچی میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ،شرکاء کا کہنا تھا کہ انتخابی عملے، انتظامیہ اور پولیس پر اعتبار نہیں فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائے جائیں۔ شرکاء کا کہناتھاکہ سٹی گورنمنٹ اور صوبائی حکومت کے ملازمین کو عملے میں شامل نہ کیا جائے الیکشن کے لئے وفاقی اداروں کے ملازمین کو تعینات کیا جائے۔