08 مارچ ، 2012
بنگلور…بھارتی اسٹار بیٹسمین راہول ڈریوڈجمعہ کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی نے بھارتی خبررساں ادارے حوالے سے بتایا کہ 39 سالہ راہول ڈریوڈ نے جمعہ کو بنگلور میں پریس کانفرس طلب کی ہے جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر این سری نواسن بھی شریک ہوں گے۔راہول ڈریوڈ ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑی ہیں۔ ان کے اس فیصلے کی وجہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ناقص کارکردگی ہے، ڈریوڈ نے دورے کے دوران 8 اننگز میں صرف 194 رنز بنائے تھے۔