پاکستان
16 مئی ، 2013

الیکشن کمیشن نے261 نشستوں کے نتائج ویب سائٹ پرجاری کردیے

الیکشن کمیشن نے261 نشستوں کے نتائج ویب سائٹ پرجاری کردیے

کراچی… الیکشن کمیشن نے 272 میں سے 261 نشستوں کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کردیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے2حلقوں کے نتائج روک لیے اور2پرالیکشن منسوخ کردیے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے6حلقوں کے چند پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ(ن) اب تک 124نشستیں حاصل کرکے سرفہرست ہے۔ پیپلزپارٹی31نشستیں حاصل کرکے دوسرے اورتحریک انصاف 27 نشستوں کیساتھ تیسرے نمبرپرہے۔ متحدہ قومی موومنٹ اب تک قومی اسمبلی کی18نشستوں پرکامیاب ہوئی ہے۔ جے یوآئی(ف) نے اب تک 10نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :