16 مئی ، 2013
پشاور…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختوانخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے پرویز خٹک کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک کے نام کی منظوری پارٹی ر ہنماوں سے مشاورت کے بعد دی ہے۔ خیبر پختوانخواہ کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں صوبائی صدر اسد قیصر اور نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عاطف خان بھی شامل تھے ۔