پاکستان
16 مئی ، 2013

مسلم لیگ ن انتخابات میں کامیابی پر جمعے کویومِ تشکر منائے گی

مسلم لیگ ن انتخابات میں کامیابی پر جمعے کویومِ تشکر منائے گی

لاہور…مسلم لیگ ن نے کل جمعہ کوانتخابات میں کامیابی پر یومِ تشکر منانے کا اعلان کیاہے۔مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی محبت سے مسلم لیگ ن کو عام انتخابات میں شاندار کامیابی ملی،اس کامیابی پر اللہ کے حضورسجدہ ریز ہو کر اس کا شکر ادا کیاجائیگا،مسلم لیگ ن کے صدرمحمد نوازشریف نے عوام اورمسلم لیگ ن کے کارکنوں سے کہاہے کہ وہ کل شکرانے کے نوافل اداکریں اور اللہ رب العزت سے ملک و قوم کی بہتری،خوشحالی، ترقی اور امن و امان کی دعائیں مانگیں۔

مزید خبریں :