پاکستان
16 مئی ، 2013

خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف سے مل کر حکومت بنائیں گے،منور حسن

خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف سے مل کر حکومت بنائیں گے،منور حسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف سے مل کر حکومت بنائیں گے، جماعت اسلامی کو تین وزارتیں ملیں گی لاہورکے شوکت خانم اسپتال میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ عمران خان ملکی معامالات میں بھرپوردلچسپی لے رہے ہیں، خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی سے اتحادکافیصلہ کیا ہے اور وہاں تحریک انصاف،جماعت اسلامی اورشیرپاوٴ گروپ مل کرحکومت بنائیں گے ، جماعت اسلامی کو خزانہ،تعلیم اورعشروزکوٰة کی وزارتیں ملیں گی جبکہ دوسینئروزراء میں سے ایک جماعت اسلامی اوردوسرا شیر پاوٴ گروپ کا ہوگا ۔

مزید خبریں :