پاکستان
16 مئی ، 2013

سندھ کا وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہو گا،شرجیل میمن

سندھ کا وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہو گا،شرجیل میمن

کراچی…پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اکثریت میں ہے اور وزیراعلیٰ بھی ان ہی کا ہوگا۔ کراچی میں اپنی رہائش گا پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام ہمارے ساتھ تھی۔ تاریخ ایک نہ ایک دن ان نتائج کا پول کھول دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس دھاندلیوں کے ثبوت موجود ہیں لیکن میڈیا کے سامنے شکایات نہیں کرنا چاہتے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پیپلزپارٹی کے عظیم کارنامے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے اور وہی حکومت بنائے گی ۔سندھ میں وزیراعلیٰ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا۔

مزید خبریں :