پاکستان
16 مئی ، 2013

پی پی 7 ٹیکسلا:دوبارہ گنتی میں چوہدری نثار کو شکست

 پی پی 7 ٹیکسلا:دوبارہ گنتی میں چوہدری نثار کو شکست

اسلام آباد…ٹیکسلاکی نشست پی پی 7 سے دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری نثار علی خان کو شکست ہو گئی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار صدیق خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ تحریک انصاف کے امیدوار صدیق خان کی جانب سے پی پی 7 کے حلقے کے نتیجے کے خلاف درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پرریٹرنگ افسرکے دفتر میں چار پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ، اس کے نتیجے میں چودھری نثار علی خان کو شکست ہوئی اور تحریک انصاف کے صدیق خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

مزید خبریں :