کھیل
16 مئی ، 2013

اسپاٹ فکسنگ:سری سانتھ سمیت3 کرکٹر، 7 بکیز گرفتار

اسپاٹ فکسنگ:سری سانتھ سمیت3 کرکٹر، 7 بکیز گرفتار

نئی دہلی…آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کا بھید کھل گیا، بھارتی پولیس نے آئی پی ایل میں شریک راجستھان رائلز کے تین بھارتی کرکٹرز اور 7 بکیز کو گرفتار کرلیا۔اسپاٹ فکسنگ الزامات میں راجستھان رائلز کے سری سانتھ سمیت تین بھارتی کرکٹرز کے علاوہ دو انٹرنیشنل کرکٹرز بھی ملوث ہیں۔ پویس کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس کے مشتبہ فون ٹیپ کئے گئے تھے، اس میں جو سنایا گیا تھا، میدان میں بھی وہی کچھ ہوتا رہا، ابتدائی تحقیقات میں تین بھارتی کرکٹرز کو گرفتار کیا گیا،جبکہ پولیس کے مطابق راجستھان رائلز کے دو انٹر نیشنل کرکٹرز بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔بی سی سی آئی کے مطابق اگر کسی کھلاڑی پر جرم ثابت ہوگیا تو اس پر تاحیات پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :