پاکستان
16 مئی ، 2013

جی ایم نیشنل پاور کنٹرول سینٹر رضوان احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد … وفاقی وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے غیر مساوی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے جنرل منیجر رضوان احمد کو عہدے سے ہٹا دیا ، چیف انجینئر گرڈ اسٹیشن آپریشنز محمد اختر چوہدری کو این پی سی سی کے جی ایم کا اضافی چارج دے دیاگیا۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق جی ایم نیشنل پاور کنٹرول سینٹر رضوان احمد نے بجلی تقسیم کے نظام کودرست انداز میں نہ چلاپائے اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے 20 گریڈ اسٹیشنز بند کر دیئے، یہ اقدام غیر مساوی لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا باعث بھی بنا۔ عہدے سے ہٹائے جانے والے جنرل منیجر کو واپڈا ہا وٴس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :