08 مارچ ، 2012
عمان+دمشق…شام کے نائب وزیر تیل اور قدرتی وسائل عبدالہشام الدین نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔ شام کے وزیر تیل نے یو ٹیوب پر جاری پیغام میں کہاہے کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور حکمران بعث پارٹی بھی چھوڑ دی ہے ،میں انقلاب میں شامل ہورہا ہوں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت لوگوں کو ایک سال سے دکھ اور تکلیف میں ڈالے ہوئے ہیں،شام کی شہریوں کو انسانیت اور زندگی کے بنیادی حقوق و ضروریات سے محروم رکھاگیاہے اور ملک اورمعیشت تباہی کے دھانے پر ہے۔ صدر بشارالاسد نے 2009ء میں 58 سالہ ہشام الدین کو نائب وزیر مقرر کیا تھا۔