08 مارچ ، 2012
کوئٹو… ایکواڈور میں شدید سیلاب سے 20 افراد ہلاک اور65 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔ سیلابی پانی 166 مکانات کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا اورسڑکیں ٹوٹ پھوٹ جانے سے ذرائع آمدورفت درہم برہم ہوگئے۔ سیلاب کے نتیجہ میں 20 افراد ڈوب کر ہلاک جبکہ 65 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں اورعلاقے میں امداد ی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔