دنیا
08 مارچ ، 2012

دوبارہ صدر منتخب ہوئے توتارکین وطن کی تعداد محدود کرینگے،فرانسیسی صدر

پیرس… فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ دوبارہ صدرمنتخب ہونے کی صورت میں وہ ملک میں تارکین وطن کی تعداد کو محدود کردیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو فرانس میں پناہ کے متلاشی افرادکی تعداد کم کر دی جائے گی۔نکولس سرکوزی نے کہا کہ انضمام کے عمل کو موٴثر اور مفید بنانے کے لیے فرانس آنے والے مہاجرین کی تعداد میں نصف کمی کرنا ہوگی۔ مستقبل میں صرف انہی افرادکو مخصوص سماجی مراعات فراہم کی جائیں گی جو یا تو دس سال سے فرانس میں رہائش پذیر ہوں یا کم ازکم پانچ سال کام کر چکے ہوں۔یادرہے فرانس میں صدارتی انتخابات مئی میں منعقد ہوں گے۔ اب تک کرائے گئے جائزوں میں سرکوزی کی مقبولیت سوشلسٹ امیدوار فرانسوا اولاند کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔

مزید خبریں :