17 مئی ، 2013
نیویارک…امریکی نوجوان نے 100 فٹ کی بلندی سے بن جی جمپنگ کے دوران باسکٹ میں بال ڈالنے کاشاندار مظاہرہ کیا۔لکڑی سے بنے بلندوبالاایک ٹاور سے اس نوجوان نے بن جی جمپنگ کی اور اسی دوران سو فٹ کی اونچائی سے ہاتھ میں پکڑی بال کو زمین پر موجود باسکٹ میں ڈال کر سب کو حیران کردیا۔ دوستوں نے اس منظر کیمرے میں محفوظ کیا اور اس کامیابی پر اُسے زبردست داد دی۔