17 مئی ، 2013
ایڈنبرا … پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 96 رنز سے ہرا دیا ، مصباح الحق نے 83رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایڈنبرا میں عمران فرحت اور ناصر جمشید نے پاکستان کو 50رنز کا آغاز فراہم کیا، عمران فرحت 49 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ناصر جمشید 20 رنز بنا سکے۔ کپتان مصباح الحق نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 231 رنز تک پہنچا دیا، سعید اجمل 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستانی نژاد ماجد حق نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 135 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی، کیل کوئٹزر 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کے سعید اجمل اور جنید خان نے 3، 3 وکٹ حاصل کیں۔