18 جنوری ، 2012
ملتان… ملتان ریجن میں آج رات سی این جی اسٹیشنز کو صارفین کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ ملتان ریجن کے سی این جی اسٹییشنز کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت پیر کی صبح بند کیا گیا جو آج رات 10 بجے تک بند رہیں گے۔ تاہم گزشتہ ہفتے اور اس ہفتے 72 گھنٹے کی سی این جی کی بندش میں 8 گھنٹے کی کمی لائی گئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سی این جی بندش سے پہلے اور کھلنے کے بعد گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے اور طویل قطاروں میں لگ کر انہیں کئی گھنٹے کا انتظار کرنا پڑتا ہے جس کے بعد انہیں سی این جی ملتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 8 گھنٹے کی کمی کی بجائے 24 گھنٹے کی کمی کی جائے اور ہفتہ میں کم سے کم دو روزہ بندش کا نیا شیڈول جاری کیا جائے۔