انٹرٹینمنٹ
18 مئی ، 2013

سنجے دت نے جیل میں پہلی رات مذہبی کتابیں پڑھتے گاری

سنجے دت نے جیل میں پہلی رات مذہبی کتابیں پڑھتے گاری

ممبئی… بالی وڈ اداکار سنجے دت نے جیل میں پہلی رات مذہبی کتابیں پڑھتے ہوئے گذاری۔ منا بھائی ان دنوں ممبئی کی آرتھر روڈ سینٹرل جیل میں قید ہیں جو بہت سخت جیل شمار ہوتی ہے۔انہوں نے اس جیل سے منتقلی کی درخواست کی ہوئی ہے مگر ابھی تک اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔53 سال کے سنجو بابا نے جیل میں اپنے ساتھ بھگوت گیتا، رامائن اور ہنومان چلیسا نامی مذہبی کتابیں رکھنے کی درخواست کی تھی جو منظور کر لی گئی تھی۔ جیل کے سینئیر حکام کے مطابق صبح کو سنجے دت نے ایکسرسائز بھی کی مگر وہ بے آرامی کا شکار نظر آرہے تھے۔

مزید خبریں :