کھیل
18 مئی ، 2013

اسپاٹ فکسرزکومعافی نہیں ملے گی، راجیو شکلا

 اسپاٹ فکسرزکومعافی نہیں ملے گی، راجیو شکلا

نئی دلی…اسپاٹ فکسنگ میں ملوث بھارتی کھلاڑیوں کیخلاف تحقیقات جاری ہیں،کل بھارتی بورڈ کاہنگامی اجلاس ہوگا،آئی پی ایل چیف راجیوشکلا کہتے ہیں اسپاٹ فکسرزکومعافی نہیں ملے گی۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے جہاں کروڑوں بھارتی شائقین کے دل توڑدیئے تووہیں کرکٹ حکام کی نیندیں بھی حرام کردیں۔بی سی سی آئی نے اس پورے ماجرے کاڈراپ سین کرنے کے لیے اتوار کوہنگامی اجلاس طلب کیاہے،آئی پی ایل چیف راجیوشکلانے صاف صاف کہہ دیا جس نے بھی دونمبری کی ہے،وہ بچ نہیں سکے گا۔کل تک جوکھلاڑی ٹی وی کیمروں کے سامنے خوب پوز مارتے تھے آج چہرے چھپائے بیٹھے ہیں ،کل تک میڈیا کوانٹرویوکیلئے نخرے دکھانے والوں سے،آج پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ اسپاٹ فکسرز کوپکڑا گیا تو وہ گل چھرے اُڑانے میں مصروف تھے،بلکہ اُنہیں لڑکیوں کے ذریعے ہی اسپاٹ فکسنگ پرلگایاگیا۔یہ کہانی کس قدرسچی ہے،دودھ کادودھ پانی کاپانی ہونے میں شایددیرنہیں لگے گی۔

مزید خبریں :