18 مئی ، 2013
کراچی…بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں ایک بارپھرپرانی روش پراُترآیا ہے،سری سانتھ سمیت تین کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں کیاپکڑے گئے،انڈین چینلز نے ساراملبہ پاکستان پرڈالناشرو ع کردیا۔سب کوغیرجانبداری اوراخلاق کادرس دینے والے بھارتی میڈیاکا حال اِس وقت ھسیانی بلی کھمبانوچے جیسے ہی ہے۔،جس نے اپنے نام نہادہیروزکے کالے کرتوت چھاپنے کیلئے توپوں کارخ پاکستان کی طرف کرلیا،بھارتی کھلاڑیوں کے کالے دھندے کابھید کیا کھلا کہ انڈین میڈیا گڑے مردے اُکھاڑنے لگا،بھارتی چینلز بجائے اپنے کھلاڑیوں کوکوسنے کیلئے پاکستان کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کو لے بیٹھے،خیریہ کوئی نئی بات نہیں ،یہ عادت برسوں پرانی ہے،سارے ثبوت بھی مل گئے،کھلاڑیوں نے اپنا گناہ بھی مان لیا،خفت مٹانے کیلئے کوئی چارہ نہیں بچاتوانڈین میڈیا نے سوچاکیوں نہ اپنے معصوم کھلاڑیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کاراگ الاپاجائے،یہ بھول گئے کہ ان کھلاڑیوں کے تانے بانے بھی کہیں نہ کہیں بھارت سے ہی ملتے تھے،اِسے کہتے ہیں ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔