19 مئی ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کو ڈیڈ لائن جا ری کرتے ہو ئے25مئی تک کسی بھی سیاسی جماعت سے الحاق یا وابستگی کا سر ٹیفکیٹ طلب کر لیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جا ری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد امیدوار کسی بھی جماعت میں شمولیت کا سر ٹیفکیٹ پچیس مئی تک جمع کرادیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات بائیس مئی تک فراہم کرنے کی بھی ہدایت جا ری کی ہے