19 مئی ، 2013
پیرس…انگلش فٹبال ڈیوڈ بیکم نے اپنے شاندار فٹ با ل کیرئر کا آخری میچ بھی کھیل لیا،پیرس میں ہونے والے میچ کے اختتام پر ڈیوڈ بیکم کی آنکھیں اشک بار تھیں۔سابق انگلش فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم نے موجودہ سیزن کے اختتام پر ہر قسم کی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا تھا، گزشتہ رات فرانس کے شہر پیرس میں سابق انگلش کپتان نے اپنے پروفیشنل کیرئیر کے آخری میچ میں حصہ لیا، میچ میں بیکہم کی ٹیم پی ایس جی نے بریسٹ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی، اس Emotional موقع پر ڈیوڈ بیکہم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔38 سالہ بیکہم نے اپنے بیس سالہ کیریئر میں انگلینڈ کی جانب سے 115 جبکہ فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 394 میچ کھیلے۔ وہ چھ مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ اور ایک بار یورپی چیمپیئنز لیگ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہے۔