18 جنوری ، 2012
دبئی…دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزکھانے کے وقفے پر پاکستان نے انگلینڈ کے 192 رنز کے جواب میں2وکٹوں کے نقصان پر 138بنالیے۔ محمد حفیظ70اور یونس خان 6 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں محمد حفیظ نے 22 اور توفیق عمر نے 18 رنز ناؤٹ کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے114 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، انگلش ٹیم کو لنچ سے قبل پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب توفیق عمر 58 رنز بناکر براڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔مجموعی اسکور میں14 رنز کے اضافے کے بعد اظہر علی صرف ایک رن بناکر براڈ کاشکار بنے۔پاکستان کو انگلش کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 54رنز کی ضرورت ہے اور اس کی8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔