20 مئی ، 2013
لاس اینجلس …کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان جوش میں ہوش کھو بیٹھتا ہے۔کچھ ایساہی ہوا امریکی گلوکار میگوئیل کے ساتھ ایک ایوارڈ شو کے دوران۔ لاس ویگاس میں میوزک ایوارڈ کے دوران بینڈ آر اینڈ بی کے سنگر میگوئیل جذباتی ہوگئے۔ گانا گاتے ہوئے یوں جوش میں آئے کہ شائقین پر ہی چھلانگ لگادی۔ جس کی زد میں آکر اسٹیج کے ساتھ کھڑی دو خواتین زخمی ہوگئیں۔لیکن گانا گانے میں مگن میگوئیل پر کوئی اثر نہیں ہوا اور انہوں نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔تاہم زخمی خواتین کو شو چھوڑ کر جانا پڑا۔