21 مئی ، 2013
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج نے تیزی کا سفر جاری رکھتے ہو ئے ماضی کے ریکارڈ توڑدیئے ہیں ، کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 21 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔آج ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس 313 پوائنٹس اضافے کے بعد 21 ہزار 127 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا جارہا ہے۔انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 21 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا ہے۔ الیکشن کے بعد سے اب تک انڈیکس میں تقریبا 900 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ماہرین کے مطابق الیکشن کے بعد مستحکم حکومت بننے کی توقعات اور بجلی کے بحران کے حل کی توقعات بڑھنے کی وجہ سے انڈیکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔