21 مئی ، 2013
اسلام آباد…وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کی ہدایت پر تیل سے بجلی بنانے کیلئے وزارت پانی و بجلی کو مزید 15 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ مزید 3 ارب روپے کا انتظار کر رہی ہے۔جولائی سے اب تک تیل سے بجلی بنانے کیلئے 3 سو 20 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ اس مد میں مجموعی بجٹ 1 سو 80 ارب روپے تھا اور مقرہ بجٹ سے 1 سو 40 ارب روپے اضافی دیئے جا چکے ہیں۔