کھیل
22 مئی ، 2013

پاکستان اور آئرلینڈ کا پہلا ون ڈے کل ڈبلن میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور آئرلینڈ کا پہلا ون ڈے کل ڈبلن میں کھیلا جائے گا

ڈبلن…پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے کل ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں کل آئرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ایکشن میں نظر آئے گی، دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ 2007 میں آمنے سامنے آئی تھیں، یہ میچ آئرش ٹیم نے 3 وکٹ سے جیت کر سب کو حیران کردیا تھا، مئی 2011 میں پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ کا دورہ کیا اور دو میچز کی سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کی، اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل 2 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔

مزید خبریں :