کاروبار
23 مئی ، 2013

سی این جی کی بندش: ایل پی جی کی فروخت میں 25 فیصد اضافہ

سی این جی کی بندش: ایل پی جی کی فروخت میں 25 فیصد اضافہ

کراچی … سندھ میں ہفتہ وار تین دن سی این جی بندش کے باعث ایل پی جی فروخت میں 25 فیصد اضافہ ہو گیا۔ یہ بات چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن عبدالہادی خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ بسوں اور رکشوں میں سی این جی بندش کے دوران ایل پی جی استعمال کے باعث فروخت بڑھی ہے۔ ایرانی ایل پی جی کی قیمت پاکستان میں 40 فیصد تک کم ہونے کے باعث ایران سے اسمگلنگ میں اضافے کا رحجان ہے اور یہ بدستور 200 ٹن یومیہ سے زائد ہے ، ایرانی ایل پی جی کی لاہور اور کراچی میں بھی فروخت بڑھ رہی ہے ۔

مزید خبریں :